Urdu

2021ء کا آغاز ایک دھماکے کے ساتھ ہوا۔ اگر امریکہ میں سرمایہ دارانہ بحران کی گہرائی کے بارے میں کوئی ابھی تک شکوک و شبہات کا شکارتھا تو حالیہ واقعات نے ان کا خاتمہ کر ڈالا ہے، اور یہ تو محض شروعات ہے۔ امریکی خانہ جنگی کے ہنگامہ خیز دنوں میں بھی امریکی پارلیمان پر اس طرح کا دھاوا کسی نے نہیں بولا تھا، جبکہ امریکی صدر اس کی حوصلہ افزائی کر رہا تھا! انسدادِ دہشت گردی کی ہنگامی صورت حال میں تمام اقدامات بروئے کار لائے گئے اور راہداریوں میں آنسو گیس پھینکے گئے، اطلاعات کے مطابق کم از کم ایک شخص گولی لگنے سے مارا گیا۔ سابقہ صدر جارج بش کے الفاظ میں یہ مناظر کسی تیسری دنیا کے ملک کا نقشہ پیش کر رہے تھے، نہ کہ عالمی سامراجیت کے گڑھ کا۔

بورس جانسن اپنے بریگزٹ معاہدے کا بڑی دھوم دھام سے اعلان کرتے ہوئے ایک خوشحال اور آزاد مستقبل کی نوید سنا رہا ہے۔ لیکن برطانوی سرمایہ داری پر تاریک بادل منڈلا رہے ہیں اور ایک ہولناک طوفان پنپ رہا ہے۔ اس غلیظ ٹوری حکومت کو ختم کرنا پڑے گا۔

کورونا ویکسین کی مختلف اقسام کے دھیرے دھیرے گردش میں آنے سے کروڑوں عوام کے لیے امید کی کرن جاگ اٹھی ہے، جنہوں نے وباء کی وجہ سے سال کا زیادہ تر حصّہ بظاہر نہ ختم ہونے والی عمر قید میں گزارا ہے۔ دوا ساز سرمایہ داروں کے لیے صحت جیسی بنیادی سہولیات (جس کی ترقی عوام کے پیسوں سے ممکن بنائی جاتی ہے) کسی کھلی تجوری سے کم نہیں، جس کو لوٹنے کا کوئی بھی موقع وہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ اس کے ساتھ ساتھ سامراجی قوتوں کی ذخیرہ اندوزی اور بڑی دوا ساز کمپنیوں کے بینک اکاؤنٹس کی وجہ سے دنیا کے غریب ترین حصوں میں ویکسین کی رسائی ممکن نہیں ہو پاتی۔

بورس جانسن اور ٹوریز نے بڑھتی ہوئی تباہی کا الزام کورونا وائرس کی نئی قسم پر لگانے کی کوشش کی ہے۔ مگر جن حالات میں عوام گھر چکے ہیں، اس کی اصل وجہ حکمران طبقے کی لاپرواہی ہے۔ ہمیں وباء کے حوالے سے ایک بے باک سوشلسٹ مؤقف اپنانے کی ضرورت ہے۔

ہمیں ابھی ابھی یہ خوشخبری موصول ہوئی ہے کہ کامریڈ امر فیاض بازیاب ہوچکے ہیں۔ انکو سیکورٹی ایجنسیوں نے انکے گاؤں چھوڑا ہے۔ امر کی بازیابی دنیا بھر کے طلبہ، نوجوانوں اور محنت کشوں کی بھرپور اور کامیاب عالمی جدوجہد سے ہی ممکن ہو پائی ہے۔ امر کی رہائی سے متعلق مزید تفصیلات سے ہم اپنے حامیوں کو مطلع کرتے رہیں گے۔

کورونا وباء کے بعد آنے والے معاشی زوال میں چین کی معیشت بظاہر نسبتاً بہتر طریقے سے بحال ہو رہی تھی، مگر نومبر کے مہینے میں کامیاب ترین ریاستی اداروں کے بانڈ ڈیفالٹ (جاری کیے گئے بانڈز کی رقم ادا کرنے میں ناکامی) کا آغاز ہو گیا جس سے چین کی معاشی صورتحال بگڑنے لگی۔ اس سے اس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ چینی ریاست بنیادی طور پر سرمایہ دارانہ نظام کے نامیاتی بحران سے خود کو نہیں بچا سکتی۔

کامریڈ امر فیاض کو ریاستی اہلکاروں کی جانب سے 8 نومبر 2020ء کو جامشورو، پاکستان سے اغواء کیا گیا۔ اس واقعے کو ایک ماہ سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے اور ابھی تک وہ لاپتہ ہے۔ پوری دنیا سے کامریڈز یکجہتی کرتے ہوئے پاکستانی ریاست پر دباؤ بڑھا رہے ہیں اور امر فیاض کی بازیابی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایک آن لائن پٹیشن پر اب تک 6 ہزار سے زیادہ دستخط موصول ہو چکے ہیں۔

(28 نومبر 2020ء کو فریڈرک اینگلز کی 200ویں سالگرہ منائی گئی۔ اس موقع پر سوشلسٹ اپیل کے مدیر راب سیول، اینگلز کی اہم خدمات پر روشنی ڈالتے ہیں جو اس نے مارکسزم کے نظریات کو پروان چڑھانے میں ادا کیے اور جس کے لیے ہم ہمیشہ اس کے مشکور رہیں گے۔)

26 نومبر کو ہندوستان کے شہری اور دیہی علاقوں کے پچیس کروڑ لوگوں نے عام ہڑتال میں حصہ لیا۔ دس مرکزی ٹریڈ نونینوں کی کال پر ہونے والی یہ ہڑتال، مودی کے چھ سالوں کے حکومتی دورانیے میں پانچویں بار ہوئی ہے۔

انڈیا کی آبادی کا ایک بڑا حصہ زراعت سے منسلک ہے۔ یہ سیکٹر انڈیا کی کل مجموعی پیداوار (GDP) کا 17 فیصد ہے۔ لیکن سرمایہ داری نے زرعی سیکٹر میں حالاتِ کام میں کوئی خاطر خواہ ترقی نہیں دی اور ہر گزرتے دن کے ساتھ صورتحال شدید گھمبیر ہو رہی ہے۔ یکے بعد دیگرے سرمایہ دارانہ حکومتوں کی لبرلائزیشن اور نجکاری پالیسیوں سے کسان مسلسل قرضوں کی دلدل میں ڈوبتے چلے جا رہے ہیں۔ گلی سڑی سرمایہ داری میں کسان زندہ رہنے کے لئے تاجروں اور عالمی کارپوریشنوں کے رحم و کرم پر ہیں جبکہ ان کا معیارِ زندگی مسلسل گرتا جا رہا ہے۔ حال ہی میں منظور ہونے والے زرعی قوانین کسانوں پر خوفناک حملہ ہے جو پہلے ہی ذلت کی چکی میں پِس رہے ہیں اور پورے ملک میں سالانہ ہزاروں کسان خودکشیاں کر رہے ہیں۔

روس میں حالیہ کاراباخ جنگ پر دو نکتہ نظر موجود ہیں۔ ایک طرف لبرلز ہیں جو NATO کے تربیت یافتہ ترک جرنیلوں اور اسرائیلی ڈرونز کے مداح ہیں تو دوسری طرف پیوٹن کے خفیہ اور کھلم کھلا مداح لیوا (روسی۔یوکرائینی میڈیا پر) ہمیں بتا رہے ہیں کہ انقلابیوں (نام نہاد یا حقیقی) کو ہمیشہ جنگوں میں شکست ہوتی ہے۔ ان دونوں خیالات میں حقیقت کی رمق تک موجود نہیں۔ بورژوا انقلابات میں تشکیل پانے والی ملیشیاؤں نے شاندار فتوحات حاصل کیں۔ صرف انیسویں صدی میں ہی نہیں بلکہ ناگورنو۔کاراباخ جمہوریہ کی تاریخ کا آغاز تین دہائیوں پہلے ہونے والی جنگ میں آرمینی ملیشیا کی فتح سے ہوتا ہے۔ اس وقت آذربائیجان زیادہ امیر تھا اور اس کی فوج زیادہ بڑی اور اسلحہ سے بہتر لیس تھی لیکن اگر آذربائیجان کو اس جنگ میں کچھ

...

دیوہیکل احتجاجی تحریک نے تھائی لینڈ کے سماج کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں جس نے حکومت کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔ فوجی حکومت (جس کا دفاع بادشاہت اور بوسیدہ سرمایہ دارانہ نظام دونوں کر رہے ہیں) کا خاتمہ کرنے کے لیے اس تحریک کے صف اول میں موجود جوانوں کو محنت کش طبقے تک رسائی حاصل کرنی ہوگی۔

کورونا وباء کی دوسری لہر اس وقت یورپ کو تخت و تاراج کر رہی ہے۔ یہ صورتحال ناگزیر ہونے کے بجائے حکومتوں کی خوفناک پالیسی کا نتیجہ ہے جس کے تحت سرمایہ داروں کی دولت کو عوامی صحت پر فوقیت حاصل ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ مالکان زندگیوں اور روزگار کے تحفظ کی قیمت ادا کریں! وباء سے لڑنے کے لئے سرمایہ داری کا خاتمہ کر ڈالو!

اسٹیبلشمنٹ کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں کہ جو بائیڈن 2020ء صدارتی انتخابات جیت چکا ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ سے تنگ کروڑوں امریکیوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ لیکن امریکی سماج میں پولرائزیشن بدستور موجود ہے اور خود بائیڈن اسی حکمران سیاست کا نمائندہ ہے جس کا اظہار ٹرمپ تھا۔ مزدوروں اور نوجوانوں کو حقیقی طبقاتی بنیادوں پر ڈیموکریٹک پارٹی کے متبادل کی اشد ضرورت ہے۔

مورخہ 8 نومبر رات تقریباً 1:30 بجے سادہ کپڑوں میں ملوث دو ویگو گاڑیاں اور تین پولیس موبائل سوار مسلح اہلکاروں نے پروگریسو یوتھ الائنس کے سرگرم کارکن امر فیاض کو لیاقت میڈیکل اینڈ ہیلتھ یونیورسٹی کے مین گیٹ کے سامنے واقع پانی پمپ سے بندوق کے زور پر اغوا کر لیا اور تادمِ تحریر امر فیاض لاپتہ ہے۔ امر فیاض گذشتہ کئی سالوں سے پروگریسو یوتھ الائنس سے وابستہ ہیں اور مفت تعلیم، طلبہ یونین کی بحالی، روزگار اور سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے کی جدوجہد میں سرگرم عمل ہیں۔ گزشتہ ہفتے انھوں نے ”مارکسزم؛ عہد حاضر کا واحد سچ“ نامی کتاب کا سندھی ترجمہ بھی کیا جو ان کی علم دوستی کا واضح ثبوت ہے۔